4 مارچ 2014 - 20:30
القلمون علاقے میں شامی افواج کی اہم پیش قدمی

شامی فوج نے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف لڑائی میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے القلمون علاقے میں ایک اسٹریٹجک پہاڑی کو پھر سے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

ابنا: شامی فوج نے منگل کو دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائی میں تیزی لاتے ہوئے ایک بہت اہم کامیابی حاصل کی اور یبرود شہر کے نزدیک علاقے پر اپنا کنٹرول کر لیا۔یہ علاقہ دارالحکومت دمشق کے شمال میں 80 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔اس اسٹریٹجک کامیابی سے ایک روز قبل، شامی فوج نے یبرود میں ایک قصبے ساحل پر کنٹرول کیا تھا، فوج کے اس آپریشن میں ایک بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔اس سے قبل، فوج یبرود کے قریب دو دیگر اسٹریٹجک پہاڑیوں پر کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی تھی۔لبنان کی سرحد سے ملحقہ القلمون علاقے میں یبرود واحد بڑا شہر ہے کہ جس پر غیر ملکی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروہوں کا قبضہ ہے۔ ......./169